ابنا: مزید اطلاعات کے سید مہدی رضا کو ناظم آباد 2 نزد امام بارگاہ جامعہ امامیہ نشانہ بنایا گیا۔ شھید کا پرنٹگ پریس ناظم آباد میں واقع تھا۔ شھید ایک نیک اور عزادار مومن تھے۔ جنہیں اسی جرم کی پاداش میں یزیدیوں نے شھید کیا۔ اور سر زمین کراچی پر ایک حسینی نوجوان کے خون سے رنگین ہوگئی۔
یاد رھے ناظم آباد اور اطراف کا علاقہ جس طرح شیعان علی کی مقتل گاہ بن چکا ھے، وہ انتظامیہ کے لیئے ایک سوالیہ نشان ھے۔ یاد رھے صبر کی حد ہوتی ھے اور برداشت بھی ایک وقت تک کیا جاتا ھے۔ آئے روز شیعہ نوجوانوں کا بہتا ہوا اور انتظامیہ کی جانب سے دھشتگردوں کو دی جانے والی آزادی اور سرپرستی شیعہ نوجوانوں کی سمجھ سے بالاتر ھے۔
.......
/169